ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / دھونی کی آدھارتفصیلات لیک معاملے میں ایجنسی پر لگی 10 سال کی پابندی

دھونی کی آدھارتفصیلات لیک معاملے میں ایجنسی پر لگی 10 سال کی پابندی

Wed, 29 Mar 2017 19:36:17  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،29مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اور کرکٹ کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی کی آدھار کارڈ سے منسلک معلومات کے لیک معاملے میں حکومت نے کارروائی کی ہے۔ بدھ کو حکومت نے معلومات لیک کرنے کے الزام میں متعلقہ ایجنسی پر دس سال کی پابندی لگا دی ہے۔بتا دیں کہ منگل کو دھونی کی بیوی نے ٹوئٹ کرکے وزیر کو گھیرا تھا۔دریں اثنا یوآئی ڈی اے آئی نے اس معاملے میں آدھار ایکٹ کے تحت تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جائے گی کہ کیا اس معاملے میں کسی بیرونی کا ہاتھ تو نہیں ہے؟۔یوآئی ڈی اے آئی کے سی ای او اجے بھوشن پانڈے نے کہا ہم نے وی ایل ای (ویلج لیول انٹرپرینر) پر پابندی لگادی ہے۔ اسی ایجنسی نے دھونی کو آدھار کے لئے انرول کیا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ اسی ایجنسی کی رسید لیک ہوئی تھی، جس میں دھونی کی ذاتی معلومات تھیں۔یوآئی ڈی اے آئی کسی بھی سطح پر ذاتی معلومات کو لیک کرنے کے خلاف ہے۔ساتھ ہی ان لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی جنہوں نے دھونی کی معلومات کو ٹوئٹ کیا تھا۔

ہوا یوں کہ آدھار کی تشہیر کے لئے کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کی تصویر کا استعمال کیا گیا تھا۔ یہ تصویر اس وقت کی تھی جب دھونی آدھار کے لئے اپنی تفصیلات یعنی تصویر اور فنگر پرنٹ دے رہے تھے۔ دھونی کی بیوی ساکشی نے رازداری کو لے کر ایکشکایت کی تھی۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا پرائیویسی نام کی کوئی چیز ہے یا نہیں؟ بتا دیں کہ آئی ٹی وزارت سے منسلک ایک ٹوئٹر ہینڈل سے دھونی کے آدھار سے منسلک فارم کی معلومات ٹوئٹ کئے گئے تھے۔


Share: